ایک ہفتے میں ناجائز اسلحہ کی32ملزمان گرفتار کر کے 2رائفل ،30پسٹل ،111گولیاں برآمد کیں ‘کینٹ ڈویژن پولیس کی رپورٹ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) کینٹ ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔کینٹ ڈویژن پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی32ملزمان گرفتار کرکے 2رائفل ،30 پسٹل اور111گولیاں برآمد کیں گئیں۔ایس پی کینٹ آصف امین اعوان کے مطابق منشیات فروشو ں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئی40 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج رجسٹر کی گئی ،ملزموں سے 4 کلو 750 گرام چرس،411 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق کینٹ ڈویژن پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے،ملزمان سی16530 روپے رقم ٹکڑی برآمد کی گئی ۔ایس پی کینٹ آصف امین اعوان نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتے گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 گینگز کے 10 ممبران گرفتار کرکے 6 مقدمات ٹریس کئے،ملزموں سے /330000 روپے برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

شتہاریوں کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 2 اے کیٹیگری اور 30 بی گیٹیگری کے POs گرفتار کر کے متعدد مقدمات ٹریس کئیگئے۔،عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37 بی کیٹیگری کے عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن پولیس نے نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد کرتے ہوئے ون وی لنگ کی3، پتنگ بازی کی5، ہوائی فائرنگ کے 3، پرائس کنٹرول کے 5 اور لاڈ سپیکر کے 2 مقدمات درج کرکے 27 ملزمان گرفتار کئے۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ ملکی صورت حال (دہشت گردی) کے پیش نظر انٹیلی جنس اداروں کیساتھ مل کر سرچ آپریشنز کیئے گئے جن میں افغان آبادیوں،کرایہ داران کو چیک کیا گیا اور سٹریٹ کرائم میں ملوث اور کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،ہر تھانے کے اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیموں سے مجرمان کی گرفتاری کے بارے روزانہ پوچھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے کینٹ ڈویژن میں سٹریٹ کرائم ، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں