بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، مال روڈ، ہال روڈ، جیل روڈ ، داتا دربار سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:48

لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے مانگا منڈی سے 20عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش زون اسکواڈنے مال روڈ، ہال روڈ، جیل روڈ ، داتا دربار سے 13عارضی تجاوزات ہٹا دیںجبکہ05افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی مون مارکیٹ سے 07عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشترزون اسکواڈ نے مادرِ ملت اور فیروزپورروڈسی07عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے برکت مارکیٹ سے 22عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔شالا مار زون اسکواڈ نے شالیمار لنک روڈ اور جی ٹی روڈسے 26عارضی تجاوزات ہٹادیں۔ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے دھرمپورہ اور المدینہ بازار میں پختہ تجاوزات میں5دکانیں اور 85تھڑے مسمار کر دئیے۔واہگہ زون اسکواڈنے قائداعظم انٹرچینج تا باٹا پور سے 02عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں