مولی ، گاجر و شلجم کی ہموار زمین پر کاشت بہتر پیداوار کی ضامن ہے، ماہرین زراعت

اتوار 2 دسمبر 2018 12:10

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ لہسن کی ہموار زمین میں، مولی ، گاجر ، شلجم کی وٹوں ، میتھی ، دھنیا، پالک ، سلاد ، ساگ کی ہموار زمین اور وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے، مگر چونکہ گاجر ، مولی ، شلجم ، مٹر وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگائو کم ہوتاہے لہٰذا کاشتکار، ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طور پر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں۔

زرعی ماہرین نے بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آلو، مٹر ، ٹماٹر، پیاز، مولی ، شلجم ، گاجر، گوبھی، لہسن، سلاد ، پالک ، میتھی، پودینہ ، دھنیہ کی فصل کی اگائو کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ، روشنی، خوراک مل سکے اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے، انہوں نے کہا کہ لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی، گاجر، شلجم کی وٹوں ، میتھی ، دھنیا، پالک ، سلاد ، ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا عوام اس جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں