’’ہماراتحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں‘‘ حکومتی ایکشن کے بعد سیکڑوں کا رکنو ں نے حلف نامے جمع کرانے شروع کردئیے

مقدمات سے مفرور ہو نے والوں نے بھی تحریک لبیک سے لا تعلقی کے بارے حلف نامے تیا ر کرلئے ،ْ جلد جمع کرانے جانے کا امکان

اتوار 2 دسمبر 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) حکومت کی طر ف سے تحریک لبیک کی قیا دت کے خلا ف سخت ایکشن لینے کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کا رکنوں نے تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کر نے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے پاس اپنے حلف نامے جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیم طابق گرفتار کا رکنوں کے علا و ہ مقدمات سے مفرور ہو نے والوں نے بھی تحریک لبیک سے لا تعلقی کے بارے حلف نامے تیا ر کرلئے ہیں اور جلد جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا تھا کہ پنجاب سے 2899، سندھ سے 139، اسلام آباد سے 126 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔انہوںنے کہ کہ تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں خادم رضوی ،ْ پیر افضل قادری سمیت قیادت کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں