نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط پالیسی بنائیں گے ‘ عثمان بزدار

تحریک انصاف عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کے اقدامات کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 2 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط پالیسی بنائیں گے ،نوجونواں کی صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے وضع کردہ پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،نو جوانوں کو مکمل طور پربااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاکہ نو جوانوں کو ان کے حقوق فراہم کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔نوجوانوں کو ان کے حقوق فراہم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔تحریک انصاف عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کے اقدامات کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

قوم کو اپنے باصلاحیت ، ہونہار اور ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

نوجوانوں کے لئے اقدامات ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خوشحالی کا سفر نوجوانوں کو ترقی کا انجن بنا کر ہی طے کیا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف قوم کے تابناک مستقبل کیلئے نیک نیتی سے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے توانا و خوشحال بنانا ہے۔عوام کی خدمت تحریک انصاف کا نصب العین ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت مستقبل کے معماروں کی آبیاری کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں