محکمہ محنت و انسانی وسائل کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں کثیر الجہتی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا

اتوار 2 دسمبر 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان کے تناظر میں معاشرے سے چائلڈ لیبر کے ناسور کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں کثیر الجہتی آگاہی مہم کا آغاز کررہاہے ۔

(جاری ہے)

چائلڈ لیبر کے خلاف جدوجہد کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب 3 دسمبرکو سعید احمد اعوان سنٹر فار امپروومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنز اینڈ انوائرمنٹ نزد ریسکیو1122 سنٹر چاندنی چوک ٹاؤن شپ لاہور منعقدہوگی- صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصر مجید خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ عالمی ادارہ محنت ، یورپی یونین ، یونیسف ، بین الاقوامی ڈونر ادارے ، صنعت کار ، تاجر ، کاروباری حضرات ، لیبر تنظیموںکے نمائندے ، اکیڈیمیا،دانشور، میڈیا، والدین اور محنت کشوں کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں