محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول رقبہ جات پر درخت لگانے کی ہدایت، 2لاکھ 4 ہزار 650 درخت لگائے جائیں ‘رفاقت علی شاہ

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی پہلے چارماہ کی آمدن میں گزشتہ سال کے ابتدائی 4ماہ کی آمدن کی نسبت 15.72فیصد اضافہ ہوا‘وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون سیاسی امور برائے اوقاف

اتوار 2 دسمبر 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون سیاسی امور برائے اوقاف سید رفاقت علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کو فوری طور پر ماہ دسمبرمیں زونل ناظمین کانفرنس طلب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور گائیڈ لائن کی بنا پر محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی پہلے چارماہ کی آمدن میں گزشتہ سال کے ابتدائی 4ماہ کی آمدن کی نسبت 15.72فیصد اضافہ ہوا۔

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی آمدن میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرلی گئی ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے ماہ روںمیں ناظمین کانفرنس کے موقع پر جملہ زونل ناظمین کو ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کمیٹی کااجلاس گلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اوقاف آرگنائزیشن کے جملہ ملازمین ،صوبائی خطیب اوقاف ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،منیجران اور آڈٹ آفیسران کو کار کردگی کی بنا پر ترقی دینے کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی ناجائز قابضین سے قیمتی رقبہ واگزار کروانے ،آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور آمدن میں مزید اضافہ کے لیے مرتب کردہ پالیسیوں کو حکومتی اعلیٰ سطح پر بے حد سراہا گیا ہے۔ انہوں نے جملہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر کنٹرول رقبہ جات میں سے نیلام ہونے والے رقبہ پر بمطابق شرائط نیلام پٹہ داران کو رقبہ جات میں درخت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ لگانے والے پٹہ داران کو سخت جرمانہ کیا جائے ۔اسی طرح نیلام شدہ رقبہ پر بمطابق شرائط دولاکھ چار ہزار چھ صد پچاس درخت لگائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں