وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی چیئرمین واپڈا جنرل (ر)مزمل حسین سے ملاقات

اتوار 2 دسمبر 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لاہور آمد کے موقع پر چیئرمین واپڈا جنرل (ر)مزمل حسین سے ملاقات کی جس میں ڈیمز کی تعمیر اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے ،پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے ،پانی کے ذخائر کے حوالے سے کوئی غفلت نہیں ہوگی ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام ا دارے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے یکساں سوچ رکھتے ہیں ۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھاشااور مہمند ڈیم پر آئندہ برس کے آغاز پر کام شروع ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں