وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات

اتوار 2 دسمبر 2018 18:40

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا نے لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری الہی سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ملاقات میں ملک مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چوہدری مونس الہی بھی موجود تھے۔

اس موقع چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ملک اورعوام کے مفاد میں ہے جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات میں مصروف ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن سے پاک صاف شفاف نظام دیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں