عمران خان جیسا ایماندار اور بہادر لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے،اعجاز احمد چوہدری

اتوار 2 دسمبر 2018 18:40

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وز یراعظم کی جانب سے انڈوں، مرغیوں اور کٹوں کے بیان پر تنقید کر نے والے یہ بتائیں کے ان لوگوں نے آج تک غریب آدمی کے لیے کیا کیا ہے ، لوٹ مار کے عادی کبھی بھی غریب آدمی کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان جیسا ایماندار اور بہادر لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، عوام ترقی و خوشحالی کے مشن میں پی ٹی آئی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

وہ گز شتہ روز یوسی 229کچا جیل روڑ پر پی پی 168کے ضمنی الیکشن حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی ترقی پی ٹی آئی حکومت دے گی اور انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائے گا۔

(جاری ہے)

اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں،سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اناڑیوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اپوزیشن میں اس وقت دو بڑی جماعتیں جن کی قیادت نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا ہے ،اگر انہوں نے یہ پیسے ملک و قوم پر لگائے ہوتے تو آج ملک میں معاشی صورتحال یہ نہ ہوتی ،معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت نے پالیسی بنا لی جلد کامیابی ملے گی ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قرضوں میںڈوبی معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو خطرہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں