وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے،رانا عبدالسمیع

اتوار 2 دسمبر 2018 19:30

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 100 روز میں ہی ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں رہنمائوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سو روزہ پلان میں تحریک انصاف نے مسائل کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ماضی کی کسی حکومت نے نہیں کئے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، نئے پاکستان میں میرٹ اور قابلیت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،سو روز میں تحریک انصاف نے جس قدر کام کیا ہے ماضی کی کوئی حکومت نہیں کر سکی ، پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عوامی خدمت ہے ،کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی جانب گامزن ہیں،اپوزیشن جماعتیں لوٹی گئی قومی دولت ہڑپ کرنے کی خاطر ہر طرح کا منفی ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہیں جنہیں موجودہ حکومت مسلسل ناکام بنا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں