نیب نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی تردید کردی

اتوار 2 دسمبر 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی تردید کردی ہے او ر وضاحت کی ہے کہ چیئر مین نیب نے ڈی جی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے ،من گھڑت خبرین نیب اورافسران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میںکہاگیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیںہو ئی ہے اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ چیئر مین نیب نے تمام ڈی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے نیب لاہور قانون کے مطابق اورمیرٹ پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے چیئر مین نیب کی ہدایات پر مکمل علمدرآمد کیا جا رہاہے گمراہ کن من گھڑت خبرین نیب اور افسران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں