ڈی جی نیب لاہور کی نہ شہباز شریف اور نہ ہی نواز شریف سے کسی قسم کی ملاقات ہوئی،نیب

پیر 3 دسمبر 2018 02:20

ڈی جی نیب لاہور کی نہ شہباز شریف اور نہ ہی نواز شریف سے کسی قسم کی ملاقات ہوئی،نیب
لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور اور نواز شریف کے درمیان ملاقات و مقالمہ کے حوالے سے چلنے والی خبر قطعی بے بنیاد ہے۔ڈی جی نیب لاہور کی نہ شہباز شریف اور نہ ہی نواز شریف سے کسی قسم کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کیجانب سے تمام ڈی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر باقاعدہ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

چند سیاسی شعبدہ بازوں کیجانب سے ایسی من گھڑت خبروں کے ذر یعے نیب اور افسران کی ساخت متاثر کرنے کی کوشش ہے۔نیب لاہور قانون کیمطابق اور میرٹ کی بنیاد پر تمام تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی شریف برادان سے ملاقات کی خبر چلا کر بعض میڈیا ہاوسز نیب کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔میڈیا افواہ سازی سے گریز کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں