سردی کی من پسندغذا مچھلی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش،

پنجاب بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مہم 3 فش پوائنٹس کی چیکنگ ،5کو سیل کر دیا گیا،استعمال شدہ آئل کو دوبارہ خوراک کی تیاری میں استعمال کرنا سنگین جرم ہے‘محمد عثمان

پیر 3 دسمبر 2018 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پنجاب بھر میں مچھلی فروشوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مہم،323 فش پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 5کو سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ مون مارکیٹ لاہور میں ارشد لاہوری،حاجی سردار،گڑھی شاہو میں جھولے لعل فش کارنر کو سیل کیا گیا،فش فرائی کے لیے ناقص تیل کے استعمال پر فش پوائنٹس کو سیل کیا گیا جبکہ سرگودھا میں رائل فش شاپ اورفیصل آباد میں ڈیسینٹ فش اینڈ باربی کیو کو سر بمہر کیا گیا۔

بھاری مقدار میں مچھلی کو ممنوعہ نیلے ڈرموں میں سٹور کیا گیا تھا،استعمال شدہ گندے تیل میں فرائی کر کے مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ استعمال شدہ آئل کو دوبارہ خوراک کی تیاری میں استعمال کرنا سنگین جرم ہے،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر24پوائنٹس کو6لاکھ سے زائد کے جر مانہ عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

229فش پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نی29 پوائنٹس کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بھی اپلائی کروائے،فرائی کے لیے گندے تیل کا استعمال کینسر اور دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ معیاری اشیا خورونوش کی فراہمی کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں