حکومت کو صوبائی وزیر کے ذریعہ سے جائز مطابات پیش کردیئے ہیں ،

امید ہے جلد پیشرفت ہو گی‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پروفیشنل سنٹرل انڈکشن پر تحفظات ہیں ،ایڈہاک پر بھرتی ینگ ڈاکٹر کی ریگولائزیشن جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ‘ عہدیداروں کی گفتگو

بدھ 5 دسمبر 2018 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صوبائی وزیر صحت نے ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے سن کر ان کو حل طلب بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور اپنی خدمات عبادت سمجھ کر پیش کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار لاہور سروسز ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران ڈاکٹرعاطف چودھری،ڈاکٹرمحموداحمد،ڈاکٹرجعفرنقوی،ڈاکٹرحسن بخاری،ڈاکٹرشعیب جاوید،ڈاکٹر عمیر شیخ اورڈاکٹرانیس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عاطف چودھری نے کہا کہ حکومت کو صوبائی وزیر کے ذریعہ سے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطابات پیش کردیئے ہیں قوی امید ہے کہ ان کوجلد حل طلب بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کو پروفیشنل سنٹرل انڈکشن پر تحفظات ہیں جبکہ ایڈہاک پر بھرتی ینگ ڈاکٹر کی ریگولائزیشن جیسے مسائل بھی درپیش ہیں تاہم پنجاب کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صوبائی وزیر صحت نے سنجیدگی سے ہمارے مسائل سننے ہیں اور ان کو حل طلب بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جس سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ینگ ڈاکٹر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں مریض اورلواحقین کو عزت اور احترام کے ساتھ طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،شکایات کے ازالہ کے لیے الگ سے کائونٹر بنادیا گیاہے تاکہ ہر مریض کا علاج فوری اور ضرورت کے مطابق کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سروسز ہسپتال میں تمام سینئرز اور ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر ایک پیج پر ہیں تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن توقع کرتی ہے کہ حکومت جلد ان کے جائز مطالبات کو حل کرئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں