رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری

2ہفتوں کے دوران 1500کنال زرعی، 25 کنال کمرشل اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

بدھ 5 دسمبر 2018 14:43

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،2ہفتوں کے دوران آپریشن کلین میں 1500کنال زرعی، 25 کنال کمرشل اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کے دوران اربوں روپے مالیت کی زرعی اور کمرشل اراضی واگزار کروالی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ شاہد محبوب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ صرف دو ہفتوں میں قبضہ گروپ سے اربوں روپے مالیت کی جو اراضی واگزار کروائی گئی ہے اس میں 1500کنال زرعی ،25کنال کمرشل ،ملتان روڈ پر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی مارکیٹ سمیت 11دکانیں اور 350پختہ تجاوزات شامل ہیں جن سے لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری تھا ۔اے سی رائے ونڈ کے مطابق ابھی آپریشن ملتان روڈ شرقی حصہ کا مکمل کیا جارہا ہے اسکے بعد ملتان کے قرب وجوار میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائیگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ رائے ونڈ میں آپریشن کلین کی تیاریاں عروج پر ہیں ،نشاندہی کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد رائے ونڈ شہر میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں