والڈ سٹی کے زیر اہتما م بارود خانہ لاہور قلعہ میں کنزرویشن کی مہارتوں کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد

بدھ 5 دسمبر 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتما م بارود خانہ لاہور قلعہ میں کنزرویشن کی مہارتوں کے حوالے سے میٹ دی ایکسپرٹ کے نام سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوںکے ایک سو سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیشن میں بارود خانہ کی بحالی میں استعمال ہونے والی مہارتوں، مٹیریل اور طریقہ کار کے حوالے سے جامع لیکچرز بھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب اورسینئر آرکیٹیکٹ عظیم دادنے گفتگو کی۔ نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ اس لیکچر کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو اپنے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس ورثے کو بچانے کے لئے کیا طریقہ کار اپنائے گئے بارے روشنی ڈالنا تھا۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کا کہنا تھا اس لیکچر کا مقصد طلباء کوہائی آرکیٹیکٹ عمارتوںمیں استعمال نئی تکنیک سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی تجربہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں