حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت ڈوب رہی ہے ،آنے والے دنوں میں تباہ کن مہنگائی بڑھے گی‘ترجمان بلاول بھٹو

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے مشکلات بڑہے گی ،وزیراعظم مہنگائی کی تباہ کن سونامی نہ لائیں ‘سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا بیان

بدھ 5 دسمبر 2018 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت ڈوب رہی ہے ،آنے والے دنوں میں تباہ کن مہنگائی بڑھے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج بھی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروں کے ایک ہزار ارب روپے ڈوبنا تشویشناک بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے مشکلات بڑہے گی ،وزیراعظم مہنگائی کی تباہ کن سونامی نہ لائیں ،ریلوے کے کرائے میں اضافہ سے پلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے ۔آنے والے دنوں میں تباہ کن مہنگائی بڑھے گی ۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان میں اہلیت کا فقدان ہے ،نا اہل شخص کو مسائل کا ادراک نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں