ضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ،75 دکانیں مسمار

بدھ 5 دسمبر 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے شاہ عالم مارکیٹ میں سرکاری زمین پر بنی 75 دکانوں کو مسمار کردیا ہے اوربرآمدوں کی جگہ پر دکانوں کے بڑھائے ہوئی350حصّوں کو بھی مسمار کردیا ہے۔اسطرح ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ کے ڈی پلازہ میں آپریشن کو مکمل کر لیا ہے۔

تھڑے ،برآمدوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔شو مارکیٹ میں بھی تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا ہے۔عالمگیر مارکیٹ میں آپریشن ابھی جاری ہے۔صرافہ بازار،ڈبی بازار،کشمیری بازار میں تجاوزات کی نشاندہی کی جاری ہے۔اے سی سٹی احمد رضا بٹ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ نے ماڈل ٹائون جی بلاک قبرستان میں غیر قانونی احاطوں کی مسمار ی کے لیے آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دورانہتھوڑوں کی مدد سے قبروں پر بنائے گئے 100پختہ سٹرکچر ز کو مسمار کر دیا ہے اور اب تک70احاطوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ قبرستان کی 11کنال زمین کو واگزار کروا لیا گیاہے۔آپریشن کے وقت زون کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔آپریشن کی نگرانی اے سی ماڈل ٹائون مظہرعلی نے کی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ، ٹائون شپ اور واپڈا ٹائون چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر پڑے ہوئے سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے اور 30دکانداروں کے خلاف سامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ آپریشن میں علامہ اقبال زون، پولیس اور ٹریفک پولیس نے حصّہ لیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ ضلعی انتظامیہ نے ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پختہ تھڑوں، شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید آج خود شہر بھر میں ہونے والے آپریشنز کی خود رپورٹ لیتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے کے خلاف آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں