گورنر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے و سرمایہ کاری کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال

بدھ 5 دسمبر 2018 18:50

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الازابی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہٴ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ، بد قسمتی سے بین الاقوامی سطح پر ہماری قربانیوں کو سراہا نہیں گیا، گورنر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الازابی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور اس کے لوگوں سے دلی محبت ہے، اُنہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ سولر،پانی،ہائوسنگ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں