آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیسوں پر مزید سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے بتایاگیا کہ آصف ہاشمی سمیت دیگر ملزمان پر کئی ملین کی سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے،پلاٹوں کی بھی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی، ملزم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرمایہ کاری کی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ 9مرتبہ طلب کرنے کے باوجودتفتیش میں پیش نہیں ہوئے ۔پھر بیرون ملک چلے گئے پھر ایف آئی اے نے حوالے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں