ن لیگ کے دور حکومت میں قائم کردہ 56 کمپنیاں کرپشن کا گڑھ تھیں،ایم شاہ زید خان

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب میں ن لیگ کے دور حکومت میں قائم کردہ 56 کمپنیاں کرپشن کا گڑھ تھیں، انہوں نے کہا یہ بات بالکل غلط ہے کہ صاف پانی کمپنی سکینڈل کے نیب کے دائر کردہ ابتدائی ریفرنس میں شہباز شریف کا نام نہیں تھا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کواسی ریفرنس میں نیب نے زیر حراست لیاتھا، صاف پانی سمیت56کمپنیوں میں انتہا کی کرپشن کی گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے اپنے رشتہ داروں سمیت دیگر افراد کو بھی مذکورہ کرپشن مین شامل کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی ہر حال میں پا بند ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں