لوٹی گئی دولت کی واپسی ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے، شازیہ احمد نواز

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تحریک انصاف وویمن ونگ کی سینئر مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہاہے کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے، سابق حکومتوں نے ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کی ہے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو کرپشن اور بد دیانتی کے ذریعے غریب عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیاکو خطرہ ہے، ن لیگ اور پی پی پی نے ملکی وسائل کو بڑی بے دردی سے خرچ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں