وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کو جلد روشنیوں کی طرف لے آئیں گے، شنیلاروت

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کو جلد روشنیوں کی طرف لے آئیں گے، (ن) لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملکی اداروں کے وقار کو ختم کیا، گزشتہ کئی دہائیوں سے پنجاب میں برسراقتدار رہنے کے باوجود (ن) لیگ عوام کی حالت نہ بدل سکی، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں قیام امن، معاشی بحران سے نمٹنے، بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور وطن عزیز کو باوقار مضبوط معاشی طاقت بنانے کیلئے نبردآزما ہے، بہت جلد وزیراعظم کی قیادت میں ملک وقوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم کی وزیر اعظم عمران خان سے بے پناہ امیدیں ہیں اور یہ ضرور پوری ہوں گی لیکن یہ طے ہے کہ عمران خان کئی دہائیوں کے پارٹنر پی پی پی اور ن لیگ کی دوبارہ کرپشن کرنے کی امید یں پوری نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک و قوم کا وقار پوری دنیا میں بلند ہونا شروع ہو گیا ہے،آئندہ پانچ سالوں میں عالمی سطح پر پاکستان باوقار بن کر ابھرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں