چین کی طرف سے سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند ہے،شہباز اسلم

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تاجر رہنما و سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے چینی قونصل جنرل کی جانب سے چین کی طرف سے پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کیلئے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی اور ملک میں نئی سرمایہ کاری سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد کیلئے بھاری رقوم کی بجائے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں بیل آئوٹ پیکیج ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آئوٹ پیکیجز اور سرمایہ کاری سے پاکستان کو مالیاتی بحران میں مدد ملے گی، سی پیک و دیگر منصوبوں میں چین پہلے ہی سب سے زیادہ سرما یہ کاری کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملازمت کے لاکھوں مواقع بھی میسر آئیں گے اور ملک ترقی کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں