یوایم ٹی میں سالانہ کیریئر فیئر، سو سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیز نے سٹالز لگائے، تین ہزار سے زائد طلبہ نے وزٹ کیا

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) میں آفس آف کیرئیر سروس کے زیر اہتمام سالانہ کیرئیر فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز نے شرکت کی اور ملازمت کرنے کے خواہشمند طلبہ وطالبات کے ساتھ خوشگوار اوردوستانہ ماحول میں ان کے کیریئر کے بارے بات چیت کی اور انٹرویوز لیے۔

سالانہ کیریئر فیئردوہزار اٹھارہ کا افتتاح ریکٹریوایم ٹی کے پرنسپل سیکرٹر ی آصف سعید حیدر نے آفس آف کیرئیر سروس کے ڈائریکٹر خالد نقی کے ہمراہ کیا۔ سالانہ کیریئر فیئر میں سو سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیز نے سٹالز لگاگئے جبکہ تقریبا- تین ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے مختلف اوقات میں سٹالز کا وزٹ کیا اور جاب کے لیے انٹرویوز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

یوایم ٹی کے سالانہ کیرئیر فیئر میں خصوصی دعوت پر بین الاقوامی ریسلرز برطانیہ کے ٹنی آئرن، فرانس کی میلا سمڈ اور بادشاہ خان نے بھی شرکت کی اور طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ریسلرز نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ وہ جس پروفیشن میں بھی جائیں اس میں کمال درجے کی مہارت حاصل کریں تاکہ کوئی آپ کو شکست نہ دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب انسان ہمیشہ سے محنتی اور جستجو کرنے والا ہوتا ہے اور محنت کے بغیر کامیابی کا کوئی بھی تصورموجود نہیں۔ریسلرز نے کہاکہ وہ یوایم ٹی میں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ۔بعد ازاں انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔یوایم ٹی کے سالانہ کیریئر فیئر میں جن کمپنیز نے شرکت کی ان میں الائیڈ بینک، البرکہ بینک، زمین ڈاٹ کام، سٹائلو،ہارڈیز،اربن سول، سٹارلیٹ ، بیٹا پائپس،پیک ٹیک لمیٹڈ ودیگیر شامل ہیں۔ تقریباً دوہزار کریکیولم وائٹاز جمع ہوئیں۔ سالانہ کیریئر فیئر میں اس مرتبہ پچاس کے قریب فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں