لاہو ر، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈے کئیر سنٹر کی افتتاحی تقریب

بدھ 5 دسمبر 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈے کئیر سنٹر کی افتتاحی تقریب ''فریزک لیبارٹری سائنس ایجنسی "میں منعقد کی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں چیف گیسٹ آشیفا ریاض فتیانہ ، سیکریڑی ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ارم بخاری سمیت ڈی جی فرینزک لیبارٹری ایجنسی، ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر محترمہ آشیفا ریاض فتیانہ نے پی ٹی آئی حکومت کے وژن کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹرز کا قیام ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔ جہاںبچوں کی بہتر دیکھ بھال کے ساتھ انھیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور ملازمت پیشہ خواتین بے فکر ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ارم بخاری سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پنجاب بھر میں 75ڈے کئیر سنٹرزقائم کیے جاچکے ہیں۔ اس سہولت کو سرکاری کے علاوہ غیر سرکاری اداروںکی سطح پر مہیاکیا جا رہا ہے جسکا براہ راست فائدہ ملازمت پیشہ خواتین کو ہوگا۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ کی ویب سائٹ پرڈے کیئرز کی تعمیر کے لیے درخواست فارم موجود ہیں جس سے مزید ادارے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس اقدام سے ملازمت پیشہ خواتین کی استعدکار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں