شہباز شریف کی ضمانت کیلئے جلد عدالت سے رجوع کر لیا جائیگا‘ عطاء اللہ تارڑ

وکلاء سے رابطہ ہے ، ضمانت کی درخواست کیلئے قانونی مشاورت کی جائیگی ‘ ترجمان حمزہ شہباز

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کیلئے جلد عدالت سے رجوع کر لیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے وکلاء نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف جو موقف اپنایا تھا وہ درست ثابت ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کو بغیر کسی ثبوتوں اور جواز کے دو ماہ تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اب نیب کے وکلاء کو یہ بات ماننی پڑی ہے کہ ان کے پاس شہباز شریف کے خلاف اس طرح کے کوئی ثبوت نہیں جس کی بناء پر کسی شخص کو اتنی دیر تک پابند سلاسل رکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ضمانت کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو رہی ہے اور ہمارا وکلاء سے رابطہ ہے اورمیٹنگ کر کے ضمانت کی درخواست دینے کیلئے مشاورت کی جائیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں