عمران خان کے عزیزوں اور کرپٹ وزراء کو این آر او دیا جا رہا ہے،نااہل حکمرانوں کا چلنا ممکن نہیں‘بیرسٹر عامر حسن

اعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی کے سوالات پر امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے انکشافات نے قوم کے سامنے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر عامرحسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سیاسی دیوالیہ پن ریاستی بنیادوں کو کھوکھلا کررہا ہے،عمران خان کے عزیزوں اور کرپٹ وزراء کو این آر او دیا جا رہا ہے،آمروں کی گود میں پرورش پانے والے قانون سازی کرنے کی بجائے آرڈینینسوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت جمہوری پارلیمانی روایات کو پامال کرکے،مارشل لائی آرڈیننس لارہی ہے،حکومت تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوئی، عوام کو جھوٹے وعدوں اور جعلی تبدیلی کیسوا کچھ بھی نہیں ملا،نہ ہی کوئی بل پیش ہوا، اور نہ ہی اب تک قائمہ کمیٹیاں بنیں، یہ حکومت کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے،حکومتی ناکام معاشی پالیسی سیملک میں ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری نہیں آرہی،خارجہ پالیسی میں ناکامی ملک کو مزید سفارتی تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہے،تحریک انصاف کا سیاسی دیوالیہ پن ریاستی بنیادوں کو کھوکھلا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھینسیں بیچ کر اور مرغیوں، کٹوں کی باتیں کرنے سے معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا،پیپلز پارٹی نہ پہلے کسی دھمکی سے ڈری ہے اور نہ ہی اب غیرجمہوری ہتھکنڈے اسیخوفزدہ کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری ہی روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی امید ہیں۔بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ایک سے بڑھ کر ایک کرپٹ ہے،حکومت کی بنیاد دھاندلی، جھوٹ، گمراہی اور کرپشن کی بنیاد پر رکھی گئی ہے،نااہل حکمرانوں کا چلنا ممکن نہیں۔

اعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی کے سوالات پر امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے انکشافات نے قوم کے سامنے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے کرپٹ جن کو سپریم کورٹ نے ڈاکو اور چورقرار دیاہے، حکومتی این آر او یافتہ ہیں،حکومت عمران خان کے عزیزوں اور کرپٹ وزرا کو این آر او دے رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں