پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر غلام مرتضی 20دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عوام کو دھوکہ دہی اور مرکزی ملزم سے ملی بھگت کے ذریعے مجموعی طور پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونے کا الزام ہے‘نیب پراسیکیوٹر

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) غلام مرتضی کو 20دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔گزشتہ روز نیب حکام کی جانب سے گرفتار ملزم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) غلام مرتضی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم غلام مرتضیٰ پر عوام کو دھوکہ دہی اور مرکزی ملزم سے ملی بھگت کے ذریعے مجموعی طور پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونے کا الزام ہے،پاک عرب نامی سوسائٹی کاایل ڈی اے سے تاحال این او سی جاری نہیں ہوا تاہم ملزم کی جانب سے 8500 فائلیں غیرقانونی طور پر فروخت کر دی گئیں۔

نیب حکام کے مطابق ملزم غلام مرتضی مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہوا تھا جسے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔جس پر احتساب عدالت نے ملزم کو 20دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں