ای چلاننگ ،شہر کی شاہرائوں پرٹریفک سگنلز رات 12سے صبح 6بجے تک پیلی بتی/بلنکرز پر رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چلاننگ کے تناظر میں شہر کی شاہرائوں پرٹریفک سگنلز رات 12سے صبح 6بجے تک پیلی بتی/بلنکرز پر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے رات 12بجے کے بعد صرف مخصوص مقامات پر ٹریفک سگنلز چلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہیوی ٹریفک اور حادثات کی زیادہ شرح کے باعث رانڈ روڈ ،بھوبتیاں چوک اور ایل ڈی اے ایوینیو پر سگنلز 24گھنٹے چلیں گے جبکہ بھٹہ چوک، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،شیر شاہ کالونی اور سینٹر پوائنٹ کے اشارے بھی آپریشنل رہیں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ اوورسپیڈنگ،لین اور ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا۔شہری حادثات سے بچنے کیلئے پیلی بتی/ بلنکرز والے تمام سگنلز سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں