پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران کے مطالبات کے حق میں احتجاج کو ایک ماہ مکمل

سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب بھر میں افسران بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیتے رہے

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ،سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ایم ایس افسران کا احتجاج گزشتہ 30روز سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پی ایم ایس ایسویسی ایشن نوید شہزادنے کہا کہ معین قرشی کے دور حکومت میں 1993 کا فارمولا فوری طور پر ختم ہونا وقت کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی سول ریفارمز ٹاسک فورس میں بھی پی ایم ایس افسروں کو نمائندگی دی جائے، مطالبات کی منظوری سے سروس آف ڈلیوری میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ مختلف سروسز کے مابین پایجانے والے اختلافات کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں