حکومت سٹیل انڈسٹری بحران کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کرے‘راجہ وسیم حسن

بلوچستان،گوجرانوالہ،لاہور میں سٹیل میلٹنگ یونٹ کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا سٹیل سیکٹر شدید بحران کا شکار ہوگیا ہے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے بعد سٹیل سیکٹر کی تمام شہروں مین انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی لوہے کی بے تحاشہ سمگلنگ کی وجہ سے پورے صوبہ میں سٹیل سیکٹر بند ہوچکا ہے اس طرح گوجرانوالہ میں میں بھی سٹیل سیکٹر30نومبر سے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے جو سٹیل پروڈکشن میں دوسرابڑا شہر ہے جس سے حکومت کو ریونیو کی مد میںماہانہ ایک ارب کا نقصان پہنچ رہا ہے لاہور میں 50سے زائد سٹیل میلٹنگ یونٹ بند ہوگئے ہیں اور لاہور میں سٹیل انڈسٹری کی بندش سے قومی خزانہ کو ریونیو کی مد میں2ارب کے نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے حکومت سٹیل انڈسٹر ی بحران کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کرے ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ بلوچستان میں ایران سے لوہے کی سمگلنگ کی روکا جائے اور لاہور سمیت ملک بھر میں بند سٹیل میلٹنگ یونٹس کے بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے کیونکہ بلوچستان،گوجرانوالہ،لاہور میں سٹیل میلٹنگ یونٹ کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،اور اس سے سٹیل سیکٹر بھی بحران کا شکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں