صوبائی لیبر پالیسی 2018کا آغازکل سے ہوگا

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے 100روزہ پلان کی روشنی میں مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ صوبائی لیبر پالیسی 2018‘‘ آج بروز(جمعہ ) کو لانچ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لیبر و انسانی وسائل حکومت پنجاب کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک تقریب سینٹرفارایمپرومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنزاینڈ انوائرمنٹ (CIWCE)نزد دفترریسکیو1122چاندنی چوک ٹاؤن شپ میں منعقد ہوگی-وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ عالمی ادارہ محنت ، یورپی یونین ، یونیسف ، این جی اوز ، بین الاقوامی ڈونر اداروں ، تاجروں ، صنعتکاروں اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ دانشور ، مزدور اور میڈیا کے ارکان تقریب میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں