اوور سیز پاکستانی کا 30 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ نا جائز قبضہ سے واگذار

برطانیہ میں مقیم امجد شیراز کے پلاٹ پر ہمسایوں نے زبردستی قبضہ کر لیا تھا‘وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی معاونت سے اوور سیز پاکستانی کو اپنے 30 لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر نے اس ضمن میں بتایا کہ مانچسٹر ، برطانیہ میں مقیم امجد شیراز نے شکایت درج کرائی کہ ہمسایوں نے ان کے لکھن تحصیل راولپنڈی میں واقع 4 مرلہ پلاٹ پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے جس کو واگذار کرایا جائے۔

وسیم اختر نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے راولپنڈی انتظامیہ کو ریفر کی گئی جس کی کاوشوں سے مذکورہ پلاٹ سے ناجائز قبضہ ختم کرا کے اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ او پی سی سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد از جلد حل کیلئے کوشاں ہے اور ابتک ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں