حکومت تجاوزات مہم سے متاثر ہونیوالے غریب خاندانوں کو روزگار اور چھت فراہم کرے ‘عزیز الرحمن چن

لاکھوں افراد سخت سردی میں آسمان تلے راتیں گزار رہے ہیں ،روزگار ختم ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں تک پہنچ چکے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تجاوزات مہم سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کو روزگار اور چھت فراہم کرے کیونکہ لاکھوں افراد سخت سردی میں آسمان تلے راتیں گزار رہے ہیں اسی طرح روزگار ختم ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں تجاوزات گرانے کی مہم سے لوگ بے گھر اور بے روزگار ہو گئے ہیں جن کے لئے حکومت نے متبادل کے طور پر کوئی حکمتِ عملی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری اور بے گھر افراد میں اضافہ ہو گا بالکہ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا جس کو سنبھالنا حکومت کے لئے مشکل ہو جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو مرحلہ وار کیا جائے اور متاثرین کو نعم البدل دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہ حکومت کے پچاس لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریوں کے نعرے عملی طور پر ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور یوں لگ رہا ہے کہ حکومت پچاس لاکھ گھر بنانے کی بجائے گرانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں