ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے نارووال-سیالکوٹ-وزیرآباد سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا

محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے سیکشن پر واقع تمام سٹیشنوں پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے تمام ڈویژنل افسران کے ہمراہ نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد سیکشن کا سلانہ معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور نے تمام ڈویژل افسران کے ہمراہ نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد سیکشن کے معائنے کے دوران ڈومالہ، قلعہ سوبھا سنگھ، پسرور، چونڈا، سالکوٹ، اگوکی، سمبریال، سودراکوپرا سٹینشوں پر مسافروں کو دی جانے سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے سٹیشنوں کی آمدنی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور ٹرین اپریشن سٹاف سے ٹرین سیفٹی سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔اس کے علاوہ سٹیشنوں کا ریکارڑ، ریلوے ٹریک، لیول کراسنگز، ریلوے سلیپرز، سٹیشنوں کی عمارات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے لاہور نے سیالکوٹ ریلوے سٹیشن کے مسافر خانے کی چھت کو فوری مرمت کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سٹیشن عملے سے سٹیشنوں پر ورکنگ مسائل بھی پوچھے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور سے اگوکی سٹیشن پر تاجر ایسوسی ایشن کے ممبر طیب زمان اور سماجی کارکن قیصر ندیم نے ملاقات کی۔ اچھی کارکردگی پر ڈومالہ سٹیشن کے پوائنس مین خالدحسین اور اگوکی سٹیشن کے گیٹ کیپر قمر زمان کو فی کس 1000 روپے کیش انعام بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ناقص کارکردگی پر اہلکاروں کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ ہر اہلکار کو اپنا اپنا کام کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے کو ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر، ڈویژنل مکینیکل انجینیئر محمد ادریس، ڈویژنل الیکٹیکل انجینیئر سید اکبر علی شاہ، ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینیئر سمیع اللہ خان، ڈویژنل سگنل انجینیئر محمد اسحاق خان، ڈویژنل ٹیلی کام انجینیئر محمد ابرار سیال، ڈویژنل میڈیکل آفیسر محمد جاوید اقبال نے سیکشن پر اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں