پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مچھلی منڈی میں بڑا کریک ڈاؤن

باسی مچھلی کی فروخت، غیر معیاری سٹوریج پر 9 فش پوائنٹس سیل،خراب، بد بودار 2ہزار کلو مچھلی تلف با ر بار خلاف ورزی کرنیوالے فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی صحت مند اور محفوظ غذا کے فروغ کیلئے دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر بھی اقدامات کیے جارہے ہیں‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مچھلی منڈی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے باسی مچھلی کی فروخت، غیر معیاری سٹوریج پر 9 فش پوائنٹس سیل کر دیے۔خراب، بد بودار 2ہزار کلو مچھلی موقع سے برآمد کر کے تلف کر دی گئی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مچھلی مارکیٹ کے تاجروں کو متعدد باردی گئی وارننگ کی خلاف ورزی کرنے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فش پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

باسی مچھلی کی فروخت، غیر معیاری سٹوریج اور ناقص انتظامات پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 9 فش پوائنٹس کو سیل کر دیا۔سیل کے گئے فش پوائنٹس سے خراب، بد بودار 2ہزار کلو مچھلی اٹھا کر تلف کر دی گئی۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیموں کے تعاون سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مچھلی سردیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی من پسند غذا ہوتی ہے جبکہ باسی مچھلی کی بڑے پیمانے پر فروخت متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ محفوظ مچھلی کی فراہمی کیلئے منڈی کے ساتھ فش پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اوربا ر بار خلاف ورزی کرنیوالے فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند اور محفوظ غذا کے فروغ کیلئے دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں