سیرت البنی ؐکے راستے پر چل کر ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے ‘ڈاکٹرراغب نعیمی

محسن کائنات ؐ نے پوری دنیا کو ہدایت، امن وسکون اور محبت و انصاف کا راستہ دکھایا‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیرت البنی ؐکے راستے پر چل کر ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے،محسن کائنات ؐ نے پوری دنیا کو ہدایت، امن ، سکون اور محبت و انصاف کا راستہ دکھایادنیا کی ساری نا انصافیوں ، ظلم وستم، نفرت و عداوت کا خاتمہ کیا ،آپؐ کی مبارک تعلیمات پر عمل پیراہوکرہی دنیاکو امن و سکون کا گہوارہ بنایاجاسکتاہے ،نبی کریم ؐنے حسن اخلاق، تمام انسانوں سے محبت ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور اللہ کے تمام بندوں سے بلا تفریق مذہب و ملت محبت کرنے کا حکم دیا اور جھگڑا فساد اور قتل و غارت گری سے دور رہنے کا پیغام دیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان کاتقاضہ ہے کہ آپ کی مکمل اطاعت کی جائے، اور آپ کی سیرت پر مکمل عمل کیا جائے اسی سے دنیا میں امن و امان پیدا ہوگا اور یہ سماج اور معاشرہ خوشحال بھی بنے گا اور دنیا پیار و محبت کا گہوارہ بنے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسا نو ں کے لیے زند گی گزارنے کا بہترین نمونہ ہیں۔زندگی کے ہر شعبے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی مثا ل اور نمونہ موجود ہے۔ اور مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسی نمونہ کے مطا بق اپنا نظا م زندگی استوار کریں۔

نبی کریم ؐ لوگوں کو روزقیامت کی فکر کرنے کی تعلیم دی کہ جب تمام مخلوق اپنے اعمال کا حساب دینے کے لیے خالق کے سامنے ہوگی۔آپ ؐنے پورے خطہ عرب میں اسلام کو ایک مضبوط دین بنا دیا، اسلامی ریاست قائم کی اور عرب میں اتحاد پیدا کر دیا جس کے بارے میں اس سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں