ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث گیس مافیا کے خلاف کارروائی ،

لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ ایل پی جی ایسوسی ایشن ملک میں گیس مافیا کی طرف سے پیدا کی گئی مصنوعی قلت کے خلاف ہے، عرفان کھوکھر

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:09

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے ملک میں گزشتہ سات دنوں میں ایل پی جی کی 56کروڑ روپے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث گیس مافیا کے خلاف کارروائی اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اس دوران گیس مافیا کی طرف سے یومیہ 8کروڑ روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی گئی، حکومت نے ایسوسی ایشن کے مطالبہ پرا یل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گیس مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیاہے جس سے ایل پی جی کی مصنوئی قیمت میں 50 روپے فی کلو،600 روپے گھریلو سلنڈر اور 2400 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی آگئی، عوام کو اب گھریلو سلنڈر 1338.

(جاری ہے)

78روپے میںاور 113 روپے فی کلو کے حساب سے گیس ملے گی، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے آئندہ 48گھنٹوں میں ملک میں وافر مقدار میں ایل پی جی کی دستیابی کی یقین دہانی کروا دی،ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن ملک میں گیس مافیا کی طرف سے پیدا کی گئی مصنوعی قلت کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی 80فیصد پیداوار مقامی سطح پر ہوتی ہے جبکہ 20فیصد امپورٹ ہوتی ہے جس کا لوکل پروڈیوسرز ناجائز فائدہ اٹھا تے ہیں اور مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور بعض اوقات امپورٹڈ ایل پی جی سے بھی قیمتیں اوپر لے جاتے ہیں،حال ہی میں گیس مافیا کے اس گھنائونے فعل کا نوٹس لیا گیا ہے اور اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ ریٹ پر فروخت کرنے والے افراد کی انتظامیہ کی طرف سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کر ہر ممکن ریلیف دیا جا سکے ،عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی سے بھرے ہوئے بحری جہاز 23000میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پہنچنا شروع ہو جائیں گے اورآئندہ 24 گھنٹوں کے بعد تفتان بارڈر سے تقریباً 500 400/میٹرک ٹن سپلائی آنا شروع ہو جائے گی جس سی15سے 20 دنوں میں تقریباً33000 ٹن ایل پی جی دستیاب ہو جائے گی،پہلا جہاز 8دسمبر کی شام 3 بجے ، دوسرا جہاز 9 دسمبر کی شام 4 بجے اور تیسرا جہاز 10 دسمبر کی صبح 6 بجے پورٹ قاسم پر پہنچ جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ جہاز بنامکیس پین لوڈ وزن 1500میٹرک ٹن8دسمبر کی شام ، بائیکوز لوڈ وزن 5000 میٹرک ٹن 9 دسمبر،وائٹ گیس لوڈ وزن 6500 میٹرک ٹن ان شاء اللہ 10 دسمبر کی صبح ، ایمازون لوڈ وزن 3500 میٹرک ٹن 16دسمبرکو اور وائٹ پرل لوڈ وزن 6500 میٹرک ٹن 17 دسمبر کو پورٹ قاسم پر اترے گا،عرفان کھوکھر نے حکومت کے ایل پی جی کی امپورٹ پر ٹیکسز کم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے احسن اقدام کو سراہا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسوسی ایشن ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا کی اجارہ داری ختم کروانے میں حکومت کا ساتھ دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں