لاہور کے مزیدچار سکولوں کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کیلئے انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق لاہور کے مذید چار سکولوں کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کے لئے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب اور یاکفین نے گورنمنٹ طارق بوائز ہائی سکول کینٹ لاہور لرننگ سکول علامہ اقبال روڈ ، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول صدر بازار اور دوسرے اداروں کے ساتھ دو سال کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور پرنسپل حسن اشرف پرنسپل آفتاب زین اور سید شہباز شاہ نے اپنے اپنے ادارے کے جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ سکولوں کے طالب علموں میں نسوار سپاری سگریٹ اور ای سگریٹ کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں مہم کے حوالے سے والدین اساتذہ اور طالب علموں میں نشہ کے نقصانات کو جاننے کے علاوہ زندگی گذارنے کی مہارتوں کے بارے میں خصوصی آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ 2019 میں مذید تعلیمی اداروں کو انٹرنیسنل سٹینڈرز کے مطابق سموک اینڈ ڈرگ فر ی بنایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں