طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ‘وحدت کالونی‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور پرائم پبلک سکول‘بٹ چوک کالج روڈ‘ٹائون شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ عائشہ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین‘ ٹمبر مارکیٹ‘ راوی روڈ‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ڈوڈی پیر‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 795 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں