ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ایل پی جی گیس کی مقرر قیمت پر عمل درآمد کروانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں ایل پی جی گیس کی مقرر قیمت پر عمل درآمد کروانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ٹیموں کو ایل پی جی کی115روپے فی کلو قیمت پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ٹیموں کو ایل پی جی فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ مارکیٹنگ کمپنیوں پر بھی ریٹ چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ گراں فروشی کرنے واے دکانداروں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں