مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیرقانون راجہ بشارت

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:54

مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیرقانون راجہ بشارت
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) مولانا سمیع الحق حقانی کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، یہ بات صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے مولانا طاہر اشرفی اور مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں مولانا حامدالحق حقانی اور مولانا حافظ راشدالحق حقانی سے ملاقات کے دوران کہی-صوبائی وزیر قانون نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کو مولانا سمیع الحق کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام امور کو سامنے رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے اور اس امر کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی عناصر تو ملوث نہیں ہیں-راجہ بشارت نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق قتل کیس انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور مولانا کے قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا- اس موقع پر مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی طرف سے چند اہم امور کی طرف نشاندہی بھی کی گئی جس پر وزیرقانون نے انہیں یقین دلایا کہ ان شواہد کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے - وزیرقانون نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ تفتیش کو جلد مکمل کیا جائی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں