ڈی سی کی اے سیز اور زیڈ او آرز کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:50

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈی سی صالحہ سعید نے اسسٹنٹ کمشنرز اور زیڈ او آرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کریں ، شہر میں ماڈل قرار دی گئی 21شاہرائوں پر تجاوزات ہرگز برداشت نہ کریں،اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت زون کے زیڈ او آرز نے شرکت کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں موجود ماڈل روڈز پر تجاوزات ،وال چاکنگ ،غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور دیگر کے حوالے سے اب تک کیے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی سی نے کہا کہ افسران شاہرائوں پر خصوصی نظر رکھیں اور بار بار تجاوز کرنیوالی دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آرزکا اندراج بھی کیا جائے، ایسی دکانیں جن کے دکاندار کوڑا کرکٹ کو دکانوں سے باہر پھینک رہے ہیںان کے فوری چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں،علاوہ ڈی سی نے رات گئے داتا دربار کے اردگرد تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیااور تجاوزات کی ابتر صورت دیکھ کر ایم او آر میٹرپولیٹن آفیسر زبیر وٹو کو موقع پرطلب کر لیااور فوری طور پر داتا دربار کے اردگرد سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،ڈی سی نے داتا دربار پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر قیام کیے ہوئے لوگوں کے کوائف کو چیک کیا ،اس موقع پر انہوں نے پناہ گاہ پر تعینات سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں