ْ لاہور ہائیکورٹ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین کو 19ویں گریڈ میں ترقی نہ دینے کے خلاف کیس

چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کا موقف سن کر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین کو 19ویں گریڈ میں ترقی نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کا موقف سن کر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار عبدالخالق کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل سلیم اقبال اعوان نے موقف اختیار کیاکہ جولائی 2016سے ایکسین عبدالخالق کو ترقی نہیں دی جارہی عبدالخالق کو میرٹ پر آنے کے باوجود نظر انداز کیا جارہا ہے درخواست گزار کے وکیل نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ ایکسیئن عبدالخالق کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ان کے ساتھ ملازمت کرنے والے افسران کو 19ویں گریڈ میں ترقی دیدی گئی لیکن میرٹ پر آنے کے باوجود ایکسین عبدالخالق کو ترقی نہیں دی گئی حالانکہ کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ کی جانب سے متعدد مرتبہ تعریفی اسناد بھی حاصل کر کے ہیں لہٰذا عدالت انہیں 19ویں گریڈ میں ترقی دینے کے احکامات جاری کرے عدالت نے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کا موقف سن کر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں