این اے 125کی یوسی 65کی وارڈ 3میں کونسلر الیکشن کے لیے پارٹی کارکن عظیم الرحمن خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے این اے 125کی یوسی 65کی وارڈ 3میں ہو نے والے کونسلرکے الیکشن کے لیے پارٹی کارکن عظیم الرحمن خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔اس موقع اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنے ادوار میں ملکی معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے ان کی کرپشن کی سیاست سے پناہ مانگتے ہیں۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے جوامیدیں لگا ئی ہیں انشا اللہ یہ پوری ہوں گی اور اس سے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی آئے گی، وزیر اعظم عمران خان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قومی خزانے میں دوبارہ نقب لگانے کی امید وں کو پورا نہیں ہونے دیں گے بلکہ قانون سازی کے ذریعے ان پر ہمیشہ کیلئے پانی پھیر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط خوش آئند بات ہے ،مستحکم پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے امریکہ سے تسلیم کروا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ لڑرہا ہے اور پاکستانی قربانیوں کو دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ امریکی صدر نے کسی پاکستانی وزیراعظم کو خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی ہے یہ پاکستان کی سفارتی اور کامیاب حکومتی پالیسوں کا نتیجہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی طرف دیکھنا پڑا ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری کو مقدم سمجھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں