پنجاب حکومت نے سکیل 1 تا 16 تک ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے سکیل 1 تا 16 تک ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکیل 17 اور اس اوپر والے گریڈ پر بھرتی ہو سکے گی لیکن یہ پوسٹیں پنجاب سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو عارضی انتظامات کے تحت ایڈہاک کی بنیاد پر بھرتی کر سکتے ہیں۔ محکمہ صحت کے یہ ملازمین مستقل بھرتیوں تک کام کر سکیں گے جس کے بعد یہ ایڈہاک ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام انتظامی اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں