لاہور،چغتائی میڈیکل سنٹر کے زیر اہتمام لالک چوک ڈیفنس میںخواتین کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقا د

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) چغتائی میڈیکل سنٹر کے زیر اہتمام لالک چوک ڈیفنس میںخواتین کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقا د کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں خواتین کو گائناکالوجسٹ، ماہر غذائیات،ماہر امراض جلد ،جنرل فزیشن سمیت مختلف ڈاکٹرزکی طرف سے مفت طبی معائنہ و مشورہ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ ’’امراض ِ نسواں ‘‘کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیشن میں بریگیڈیئر (ر)پروفیسر ڈاکٹر مونا ظفر نے خواتین کو مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین میںاپنی بیماریوں سے متعلق مختلف غلط تصورات پائے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ہمارے ہاں عوام کو مختلف بیماریوں سے متعلق تعلیم و آگاہی نہ ہونے سے طبی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق چغتائی میڈیکل سنٹرز کی طرف سے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے ان میڈیکل کیمپس کا مقصد لوگوں کو نہ صرف مفت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے بلکہ مختلف امراض سے لاعلمی میں زندگی گزارنے والے شہریوں کومعلومات اور آگاہی دینا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں