رائیونڈ، 18سالہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) رائیونڈ مانگا روڈ محلہ با با رحمت شاہ 18سالہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ مانگا روڈ درمحلہ با با رحمت علی شاہ میں 18سالہ ماریہ دختر عارف نامی خاتون اپنی چھت پر کپڑے سکھا رہی تھی کہ اچانک چھت کے ساتھ لگی ہوئی بجلی کی تاروں کے ساتھ کپڑا چھو گیا جس کے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں